• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھی امریکا کے ساتھ تعاون پر نظرثانی کرسکتا ہے، ملیحہ لودھی

Us Should Stop Blaming Others For Its Mistakes Lodhi

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی مندوب نکی ہیلے کو کرارا جواب دیتےہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی غلطیوں اور ناکامی کا الزام دوسروں پرنہ ڈالے، امریکا قدرنہیں کرے گا تو پاکستان بھی تعاون پر نظرثانی کرسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی مندوب نکی ہیلے کوانتہائی واضع الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کا امریکا سے تعاون کسی امداد کی بنیاد پر نہیں بلکہ قومی مفاد اور اصولوں پر ہے۔

اگر پاکستانی تعاون کو سراہا نہیں گیا تو پاکستان اس پر نظرثانی کرسکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ہیں اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں شامل بھی رہاہے۔

تازہ ترین