• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک پردیسی لڑکی کو پاکستان ’بھا‘ گیا، ثقافت کی دیوانی ہوگئی

پردیس سے آنے والی لڑکی ’’ نورا‘‘ سال 2017ءکے آخری ماہ میں اپنی موٹر سائیکل پر پاکستان گھومنے آئی اور یہاں کے قدرتی حسن اور مہمان نوازکی دیوانی ہوگئی۔

Nora-mid

پاکستان کا 40 دن کا ٹور کرنے والی نیدر لینڈکی شہری’ نورا‘نے پاکستانی کھانوں کی بھی خوب تعریف کی بلکہ ان سے خوب لطف اندوزبھی ہوئی۔

Nora-mid1

نورا نے پاکستان کو ایک محفوظ ملک قرار دیا ۔اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت پیارا ملک ہے اورویسا ہرگزنہیں جیسا کہ خبریں اور افواہیں سنائی دیتی ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا دوستانہ ماحول یہاں کی ثقافت، رہن سہن اوریہاں کا پکوان۔۔۔ـسب اے ون ۔

Nora-mid2

انہوں نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا ذکر کیا اور دیگر غیر ملکی سیاحوں سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ سال 2018 میں پاکستان ضرور گھومنے جائیں کیونکہ یہ ایک محفوظ ملک ہے۔

ان کے دلچسپ سفر میں لاہور، ہند کش ، شاہراہ قرا قرم، پاک چین سرحد، ہنزہ، نانگا پر بت،سوات ، اسکردو وغیرہ شامل تھے۔

تازہ ترین