• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین کا پوری نیند کے باوجود تھکن کی وجہ دریافت کرنیکا دعویٰ

Experts Find Out Reason For Restlessness After Complete Sleep

ماہرین نے طویل اور مکمل نیند کے بعد بھی تھکن اورخود کو تازہ دم محسوس نہ کرنے کی وجہ  معلوم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ماہرین کی رائے ہے کہ مقررہ وقت پر بیدار نہ ہونے والے افرادطویل نیند کے بعد بھی خود کو تھکاوٹ اور بے آرام محسوس کرتے ہیں،اگر اٹھنے کے لئے وقت مقرر نہ کیا جائے تو اٹھنے والے افراد خود کو تازہ دم محسوس نہیں کرتے ۔

ماہرین نے نئی تحقیق کے بعد ایسے افراد کو جو8گھنٹوں کی نیند کے بعد بھی اپنے آپ کو بے آرام اور تھکا ہوا محسوس کرتے ہیںان کومشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بیدارہونے کا وقت مقرر کریں ،وقت مقرر ہ پر اٹھنے سے وہ خود کو کمزور یا بیمار محسوس نہیں بلکہ توانا محسوس کریں گے۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو افرادصبح اٹھنے کا وقت مقرر نہیں کرتے خواہ وہ 8یا اس سے زائد نیند لینے کے بعد بھی وہ خود کو تازہ دم محسوس نہیں کرتے ،صبح جب ان کا واسطہ دن کے اجالے سے پڑتا ہے توتھکن محسوس کرتے ہیں ،اس کے جواب میں ایسے افراد جنہوں نے اٹھنے کا وقت مقرر کیا ہوا ہے وہ اپنے آپ کوزیادہ توانا اورتازہ دم محسوس کرتے ہیں۔

تازہ ترین