• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Group Clash At Lahore Wedding 2 Dead

لاہور میں شادی کی تقریب میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں شوکت خانم اسپتال روڈ پر رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کے بھانجے فہد کھوکھر کی شادی کی تقریب جاری تھی۔

دیرینہ دشمن اشرف بھٹی گروپ اور ملک اسلم گروپ بھی شادی کی تقریب میں مدعو تھے، دونوں کا آمنا سامنا ہوا تو جھگڑا ہو گیا، جس پر دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کا بھتیجا عمران شفیع اور سیکیورٹی گارڈ یاسین جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ایک زخمی ابوذر نقوی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہےجبکہ پولیس نے چند افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

تازہ ترین