کراچی شرقی کے علاقے گلشن اقبال ڈی سی آفس کےقریب گارڈزکی فائرنگ سے3افرادزخمی ہوگئے ،علاقہ ایس پی کے مطابق واقعے میں ملوث شخص ابوبکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے,اور اسکا تعلق بلوچستان سے بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی میں تھانہ نیوٹائون کی حدود میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے واقع ایک اپارٹمنٹ کے سامنے گاڑی پارک کرنے سے منع کرنے پر گاڑی میں موجود مسلح گارڈز نے پہلے تو اپارٹمنٹ کے چوکیدار کو جدید اسلحہ کا بٹ مار کر شدید زخمی کیا اور جب اپارٹمنٹ کی یونین کے عہدیدار اکرم کوہاٹی نے باز پرس کی تو مسلح گارڈز نے اکرم کوہاٹی سمیت تین افراد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
جنھیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی گلشن اقبال غلام مرتضیٰ کے مطابق ابوبکر نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، جبکہ فائرنگ میں ملوث سیکیورٹی گارڈفرار ہوگیا ہے ،اوراسکی گرفتاری کی کوشش کررہےہیں ۔