• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیرہ سالہ مصری طالبعلم دنیا کا ذہین ترین بچہ قرار

Abdulrahman Hussain Egyptian Boy Named Smartest Child In The World

مصر کے 13 سالہ بچے عبدالرحمٰن حسین نے دنیا کے ذہین ترین بچے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

ملائیشیا میں منعقد ہونے والے ذہانت کے مقابلے میں 70 سے زائد ممالک کے 3000 بچوں نے شرکت کی تاہم عبدالرحمٰن نے صرف 8 منٹوں میں ریاضی کے 230 مشکل سوالات حل کرکے دنیا بھر کے 3000 بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اعزازحاصل کرنے کے بعد 13 سالہ عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تمام تر سہرا اساتذہ کے سر جاتا ہے جنہوں نے مقابلے میں شرکت کےلیے اسے خصوصی تربیت دی ۔

مقابلے میں امیدواروں کو 4 صفحات پر مشتمل ریاضی کے 315 پیچیدہ سوالات دیئے گئے تھے اور انہیں مقررہ وقت میں ان میں زیادہ سے زیادہ سوالات کو حل کرنا تھا۔

مقابلے میں عبدالرحمٰن نے سب سے زیادہ 230 سوالات حل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

تازہ ترین