• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز ڈرامہ رائٹر‘ کمپیئر اوراداکار انور مقصود‘ نامور ڈرامہ نگارفاطمہ ثریا بجیا‘ ممتاز شاعرہ زہرہ نگاہ اور سابق سیکرٹری اطلاعات حکومت سندھ احمد مقصود حمیدی کی بہن ’’زبیدہ طارق ‘‘ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ لحد میں اُتار دیا گیا۔

دو دہائی قبل اُن کا کوکنگ ایڈوائزر کی حیثیت سے شوبز میں قدم رکھنا اوراپنے کوکنگ شوز اور ٹوٹکوں کے ذریعے ہر دل میں جگہ کرنا اُن کا کمالِ فن رہا۔

آپا کے سفر آخرت میں اُن کے اہلِ خانہ، عزیزواقارب، دوستوں، پرستاروں، کھیل،شوبز اور دیگرشعبوں سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

آپ بے شک نامانیں لیکن سچ یہ ہے کہ ان کی وفات ایک بڑا صدمہ ہےاور زبیدہ آپاکے انتقال سے ’پاکستان میں امورِخانہ داری یتیم ہوگئی‘۔

سوگوران میں آپا نے صرف اپنے اہلِ خانہ کو ہی نہیں بلکہ اپنے ملکی اور غیر ملکی انگنت پرستار وں کو بھی سوگوار چھوڑا ہے ۔وہ ابدی نیند سو گئیں ۔۔ منوں مٹی تلے محو خواب ہوگئیں۔۔ہماری دعا ہے اللہ آپ کی مغفرت کرے.... امین

تازہ ترین