• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر : قبطی مسیحی اپنے کلینڈر کے مطابق کل کرسمس منائیں گے

مصر میں قبطی مسیحی اپنے کلینڈر کے مطابق کل اتوار کے روز کرسمس کا تہوار منائیں گے، اس موقع پر دار الحکومت قاہرہ سمیت پورے ملک میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

مصر میں قبطی مسیحی برادری کے لیے گزشتہ برس تشدد اور ہلاکت خیز حملوں سے بھرپور رہا تھا، اس دوران قاہرہ کے جنوب میں ایک چرچ پر گزشتہ ہفتے ایک حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

ایک غیر ملکی خبر رساںایجنسی کے مطابق گزشتہ برس مصری قبطی مسیحیوں پر کیے گئے متعدد حملوں میں مجموعی طور پر سو سے زائدا فراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

تازہ ترین