• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
11 Saudi Princes Arrested For Protesting At Ruling Palace

سعودی عرب میں شاہی محل کے اندر دھرنا دینے والے 11 شہزادوں کو نقص امن کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔احتجاج حکومت کی مالی پالیسیوں اور بچت مہم کے خلاف تھا۔

عرب اخبار کے مطابق ان گیارہ شہزادوں نے دارالحکومت ریاض کے شاہی محل میں پہنچ کر دھرنا دیا ۔حکام کی جانب سے انہیں دھرنا ختم کر کے محل چھوڑنے کا حکم دیاگیا تھا تاہم انہوں نے محل چھوڑنے سے انکار کردیا۔

گارڈ نے حکم عدولی پر تمام شہزادوں کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا ۔

بتایا جارہا ہے کہ شہزادے اس شاہی فرمان کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس میں ارکان کے بجلی اور پانی کے بلوں کے سرکاری کھاتے سے ادائیگی روکنے کا حکم گیا تھا۔

 

تازہ ترین