• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویتی طیارہ امریکا میں حادثے کا شکار، مسافر محفوظ

Kuwait Plane Crashes In The Us Passenger Safe

کویت ائیرویز کا مسافر طیارہ نیویارک میں جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے رن وے پراڑان بھرتے ہوئے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے اور تمام مسافروں کو متبادل انتظامات تک ایک ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ ’ امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید سرد موسم کی وجہ سے متعدد ہوائی اڈے بند کریے گئے ہیں اور قریباً 3ہزار 300پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ان میں زیادہ تر جے ایف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے منسوخ کی ہیں‘

اس سے قبل جے ایف ایئرپورٹ حکام نے بھی جمعہ کی شب یہ اطلاع دی تھی کہ شدید موسمی حالات کی وجہ سے تمام بین الاقوامی اور مقامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین