• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ: بھارتی ٹیم پر 2 منٹ سے زیادہ نہانے پر پابندی

South Africa Indian Team Over 2 Minutes Restrictions For Bathing

دورہ جنوبی افریقہ پرموجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر 2 منٹ سے زیادہ نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کیپ ٹاؤن میں پانی کی شدید قلت کے باعث بھارتی کھلاڑیوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہےجو یکم جنوری 2018 سے نافذ العمل ہے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یکم جنوری کو کیپ ٹاؤن میں جب کھلاڑی شام کو ہوٹل پہنچے تو کھلاڑیوں کو پانی کی قلت سے آگاہ کیا گیا اور ساتھ ہی باضابطہ طورپریہ درخواست کی گئی کہ نہائیں تو بس 2 منٹ کا وقت واش روم میں لگائیں اس سے زیادہ نہیں۔

ذرائع کے مطابق کیپ ٹاؤن میں پانی کی شدید قلت کے باعث وہاں کے رہائشی پانی کی مخصوص مقدار استعمال کرنے کے پہلے سے پابند ہیں۔ اس پابندی کے تحت ہر گھرانہ 10 ہزار 500 لیٹر ماہانہ یا 87 لیٹر فی شخص روزانہ پانی استعمال کرسکتا ہے۔

تازہ ترین