• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثے کے شکار ایرانی آئل ٹینکر کے پھٹنے یا ڈوبنے کا خطرہ

چین کے مشرقی سمندر میں چینی کارگو شپ سے ٹکرانے والے ایرانی آئل ٹینکر کے پھٹنے یا ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ حادثے میں36 گھنٹوں بعد بھی ایرانی آئل ٹینکر کے لاپتہ ارکان کا سراغ نہ مل سکا۔

چین کےمشرقی سمندرمیں چینی کارگو شپ سے ٹکرانے والے ایرانی آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی۔ چینی وزارت ٹرانسپورٹ کےمطابق زہریلا دھواں عملے کے ارکان کی تلاش میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

ایرانی آئل ٹینکرمیں عملےکے 30ایرانی،2بنگلہ دیشی ارکان سوار تھے، جبکہ حادثے میں چینی کارگو شپ عملے کے ارکان محفوظ رہے تھے۔

حادثہ شنگھائی کے ساحلی علاقے میں ہفتہ کو پیش آیا، ایرانی آئل ٹینکر میں ایک لاکھ 36 ہزار ٹن خام تیل موجود تھا۔

تازہ ترین