• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصرمیں صدارتی انتخابات مارچ 2018 میں کرانے کا فیصلہ

Egypt To Hold Presidential Elections In March 2018

مصری الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات مارچ 2018 میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Egypt-Election222

دار الحکومت قاہرہ میں مصری الیکشن کمیشن کے سربراہ جج لاشین ابراہیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا، جس کے تحت ملک بھر میں 26 سے 28 مارچ تک رائے شماری کی جائیگی۔

جبکہ مصر سے باہر مقیم شہریوں کی رائے شماری کے لئے 16،17 اور18مارچ کے دن مقرر کئے گئے ہیں اور اس حوالے سے دنیا بھر میں مقیم مصری سفارتخانوں سے تیاریاں کرنےکو کہا گیا ہے۔

Egypt-Election333

الیکشن کمشنر کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 20 اور 21 جنوری کو جمع کئے جائینگے، اور کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان 31جنوری کو کیا جائیگا۔

تازہ ترین