• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی خواتین آئندہ ہفتے لائیو فٹبال میچ دیکھ سکیں گی

Saudi Women Will See Live Football Match Next Week

سعودی خواتین بہت جلد اسٹیڈیم میں لائیو فٹبال میچ دیکھ سکیں گی۔سعودی چیمپینزلیگ کے تحت مغربی شہر جدہ کے شاہ عبداللہ اسپورٹس کمپلیکس کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں 12جنوری کے دن الاھلی اور الباطن ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لئے دس ہزار خواتین شائقین کی پہلی مرتبہ اسٹیڈیم آمد متوقع ہے جس کے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

Saudi-Women-Football-222

62ہزار سیٹوں پر مشتمل الجوہرہ اسٹیڈیم کے تیسرے اور پانچویں فلور فیملیز کے لئے مختص کردی گئی ہے جہاں پر علیحدہ مسجد، بیت الخلاء اور فوڈ کورٹس تیار کردئیے گئے ہیں۔

Saudi-Women-Football333

سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے گزشتہ ماہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ خواتین کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت ملنے پر پہلے مرحلے میں جدہ، ریاض اور دمام کے اسٹیڈیمز میں خواتین کے لئے خصوصی نشستیں اور سہولتوں کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔

 

تازہ ترین