پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا مستعفی ہونا نااہل شخص اور نااہل حکومت کے لئے پیغام ہے ۔
ایک بیان میں محمود الرشید نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو قوم کے موڈ کا درست اندازہ نہیں ہوا، قوم کی بھی عدلیہ والی سوچ ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ نواز شریف کی ساری گفتگوملک میں انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں، ججوں کی کردار کشی پر عدالتیں خاموش کیوں ہیں؟ حیرت ہے اقتدار میں غریب یاد آیا نہ انقلاب۔
محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نکاح ہوا بھی ہو توکسی کو ذاتی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ۔