• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Karachi One Person Killed In Firing

کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں سے پولیس نے8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ادھر اورنگی ٹائون میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں 35 مشتبہ ملزمان کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

ڈیفنس خیابان رومی میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے نوجوان عمران موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود اس کا رشتہ دار محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کوئی خول نہیں مل سکا ، مقتول کے رشتہ دار نے 7افراد کو نامزد کیا ہے ۔ مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع چاغی سے تھا اور پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا ہے ۔

ادھراورنگی کٹی پہاڑی میں گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے 35‎افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق سرچنگ کے دوران دو پستول بھی ملے ہیں ۔

‎دوسری جانب عزیز آباد میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو لعل اور سلیم شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ جنہیں مشتعل عوام نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔

‎جوہر آباد پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئےاسٹریٹ کرمنل عمران کو جبکہ نارتھ ناظم آباد سے ملزم خیرات حسین کو گرفتار کیا گیا۔

حیدری کے علاقے میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا اور چار ملزمان کو جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور سامان سمیت گرفتار کرلیا۔

 

تازہ ترین