• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلندی سے پھینکی گئی فٹبال قابو کرکے عالمی ریکارڈ قائم

برطانوی نوجوان کا 136فٹ اونچائی سے پھینکی گئی فٹبال کو قابو کرنے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلتے اور گول کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن فٹبال کے ذریعے کرتب بازی کرتے ہوئے عالمی ریکارڈتوڑ دینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے سیکڑوں فٹ اونچائی سے فٹبال کنٹرول کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

برطانیہ کے ٹاؤن وڈنیز میں جوہن فارن ورتھ نامی نوجوان نے کرین کے ذریعے 136فٹ اونچائی سے پھینکی گئی فٹبال کو ماہرانہ انداز میں قابو کر کے اور مختلف ٹرکس پیش کر کے گنیز ریکارڈ توڑدیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ تھیو جیمز والکوٹ نامی نوجوان نے 111فٹ سے فٹبال قابو کر کے قائم کیا تھا۔

تازہ ترین