• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں انفلوائنزا مریضوں کی تعداد 67 ہوگئی

Multan Number Of Influenza Patients Up To 67

ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج ایک اور مریض میں انفلوائنزا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اب تک 67 مریضوں میں انفلو ائنزا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 25 دنوں میں 137 مریضوںکو انفلوائنزا کے شبہ میں نشتر اسپتال لایا گیا اور اس وقت بھی 29 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں ان میں سے 22 مریضوں میں انفلو ائنزا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 5 مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں فلو کاؤنٹر پر ویکسین لگوانے کے خواہش مند افراد کا رش ہے لیکن اسپتال انتظامیہ صرف انفلو ائنزا ٹیسٹ کے مثبت رزلٹ آنے والے مریضوں کو ہی ویکسین لگا رہی ہے، باقی افراد کو بازار سے ویکسین لانے کے لئے کہا جا رہا ہے ۔

نشتراسپتال میں انفلوائنزاویکسین اورٹیسٹ کی مفت سہولت نہ ہونےسےشہری پریشان ہورہے ہیں،اسپتال ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کٹسس دستیاب نہ ہونےکے باعث نشترمیں تشخیص کےٹیسٹ ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین