• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Stock Richard Marrow Ceo Posted

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر ملکی چیف ایگزیکٹو آفیسر نےعہدہ سنبھال لیا۔ کینڈین شہری رچرڈ مورن 30 سال سے مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیئے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نئے چیف ایگزیکٹو نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پی ایس ایکس کے نئے سی ای او رچرڈ مورین کینڈین شہری ہیں ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چینی سرمایہ کاروں کے بعد پہلی مرتبہ غیر ملکی چیف ایگزیکٹو تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی خریداری چینی کنسورشیم کے بعد قانون کے تحت یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

رچرڈ مورن نیشنل بینک آف کینیڈا کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں ۔

 

تازہ ترین