• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں روٹا ویکسین ای پی آئی پروگرام کا حصہ بن گئیں

In The Khyber Pakhtunkhwa The Root Vaccine Became Part Of The Epi Program

اسہال سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے خیبر پختونخوا میں بھی روٹا ویکسین کو ای پی آئی پروگرام کا حصہ بنالیا گیا ہے، صوبے میں 23 جنوری کو شروع ہونے والی مہم کے دوران یہ ویکسین بچوں کودی جائے گی۔

ملک کے دیگر حصوں کے بعد روٹا ویکسین کو پہلی بار خیبر پختونخوا میں بھی ای پی آئی پروگرام کا حصہ بنالیا گیا ہے جو اب دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکوں اور ویکسین کے ساتھ بچوں کودی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں بچوں کو دینے کے لیے درکار ویکسین پشاور کے کولڈ چین میںپہنچادی گئی ہیںجہاں اس کی فعالیت کو برقرار رکھنے کے لیے مطلوبہ درجہ حرارت پر محفوظ کیا گیا ہے ۔

نوزائیدہ بچوں کواسہال سے ہونے والے نقصان سے بچانے کےلیے روٹا ویکسین کی دوخوراکیں ڈیڑھ ماہ اور ڈھائی ماہ کی عمرمیں دی جائیں گی، صوبہ بھر میں پہلے مرحلے میں دس لاکھ سے زائد بچوں کو یہ ویکسین دینے کاہدف مقرر ہے۔

تازہ ترین