• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،2 نوجوان شہید

Israel Forces Firing 2 Palestinians Martyred

فلسطین میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیاجبکہ فائرنگ سے 2 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے متنازع فیصلے کے بعد سے فلسطین میں فیصلے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

ان مظاہروں میں 6دسمبر سے اب تک مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین