• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں سرد موسم رواں ماہ 18بچوں کی جان لے گیا

In The Cold Months Of Winter 18 Children Died In Thar

تھر میں حالیہ سرد موسم کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ جنوری کے ابتدائی 10دنوں میں سول اسپتال مٹھی میں 18بچے جاں بحق ہوگئے۔

تھرکےصحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تو افسوسناک معمول بن چکا ہے مگر اب حالیہ سرد موسم معصوم بچوں کی جان کا دشمن ہی بن گیا ہے۔

علاقے میں سردی کا آغاز نومبر کے آغاز سے ہی ہو گیا تھا اور محکمہ صحت کے مطابق تھر کے سرکاری اسپتالوں میں ماہ نومبر میں 47 بچے اور دسمبر میں 44 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ غذائیت کی کمی کے شکار بچے قوت مدافعت کی کمی کے سبب سردی کے شدت اور موسمی امراض سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایسے بچوں کی اموات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین