• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Trump Canceled The Tour Uk

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا شایان شان طریقے سے استقبال نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر دورہ برطانیہ منسوخ کردیا۔

برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ہیٹی اور افریقہ کے کئی دیگر ممالک کے لیے انتہائی نا زیبا لفظ کااستعمال کیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے امیگرینٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ امریکا کو اگر امیگرینٹس ہی لینےہیں تو ہیٹی اور دیگر افریقی ممالک کی بجائے ناروے سے لوگ کیوں نہ لے لیں۔

ٹرمپ کی جانب سے افریقی ممالک کے لیے انتہائی نازیبا لفظ استعمال کرنے پر ٹرمپ کے نسلی امتیاز برتنے پر بحث چھڑ گئی تھی۔

تازہ ترین