• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ میں خواتین کیلئے مخصوص پہلا کار شو روم قائم

سعودی عرب میں خواتین کیلئے مخصوص پہلا کار شو روم کھول دیا گیا ہے ۔

دلکش چچماتی جدید گاڑیوں کی شوقین خواتین اس شو روم میں بڑی تعداد میں آرہی ہیں اور اپنی پسندیدہ گاڑی کا انتخاب کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

جدہ کے مشہور شاپنگ مال ریڈ سِی پورٹ آف جدہ میں کھلنے والے اس کار شو روم میں ہر رنگ اور ڈیزائن کی بیش قیمت گاڑی موجود ہے جو سعودی عرب کا اپنی نوعیت کاپہلاکار شو روم بھی ہے جہاں صرف اور صرف خواتین کا داخلہ ہی ممکن ہے ۔

 

تازہ ترین