• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، تین طلاقوں کے خلاف آرڈیننس کے اجرا کا فیصلہ

Govt May Go The Ordinance Way To Criminalise Triple Talaq

راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کی منظوری میں تاخیر پر مودی حکومت نے اب تین طلاقوں کیخلاف آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ امکان ہے کہ یہ آرڈی نینس پارلیمنٹ کے مشترکہ بجٹ اجلاس کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرپل طلاق آرڈیننس لانے سمیت تمام آپشنز کا بغورجائزہ لے رہی ہے جسے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ٹرپل طلاق بل گزشتہ ماہ دسمبر میں لوک سبھا سے پہلے ہی منظور ہوچکاہے لیکن راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے تحفظات کے سبب بل کی منظوری تاخیر کا شکار ہے۔

ایوان بالا کے کچھ ارکان نے تجویزدی ہےکہ بل کو نظر ثانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو سونپا جائے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور خواتین کے کئی گروپس کی جانب سے بھی اس بل کی مخالفت کی جارہی ہے۔

 

تازہ ترین