| |
Home Page
جمعرات18؍ ربیع الثانی 1439ھ 18 ؍ جنوری2018ء
January 12, 2018 | 11:43 am

وٹامن ڈی، آ پ کے دل کی شریانوں کو ہمیشہ صحت مند رکھے

Vitamin D Is Good For Heart Veins

وٹامن ڈی سپلیمنٹ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے دل کی رگیں لچکدار اور تندرست رہتی ہیں اور ساتھ ہی فالج اور دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے جبکہ وٹامن ڈی کی زائد مقدار استعمال کرنے سے انسانی جسم پر کوئی منفی اثر بھی نہیں ہوتا۔

امریکی ریاست جارجیا کے شہر آگسٹا میں اس حوالے سے یہ مطالعہ کم افراد پر کیا گیا لیکن اس کے نتائج مثبت ہیں اور بتاتے ہیں کہ وٹامن ڈی دل کےلیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

آگسٹا یونیورسٹی میں واقع جارجیا میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر یانبن ڈونگ کہتے ہیں کہ جب شرکا کو وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار دی گئی تو ان کے دل کی رگوں کی لچک بڑھ گئی جبکہ رگوں کی سختی بھی کم نوٹ کی گئی۔ جیسے جیسے وٹامن ڈی کی مقدار بڑھائی گئی، رگیں اسی لحاظ سے نرم اور لچکدار ہوتی گئیں۔