شام میں روسی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں پر ردعمل میں روسی فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملوں کا خطرہ حقیقت ہے۔
روسی وزارت دفاع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس ڈرون کی جدید ٹیکنالوجی موجود ہے جو اب دنیا بھرمیں کہیں بھی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
روسی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا حملوں کے لیے ڈرون کے استعمال کا خطرہ اب ناممکن نہیں رہا۔ انہوں نے شام میں روسی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
اس موقع پر روسی فوج حکام نے موجودہ خطرے کے پیش نظر بین الاقوامی برادری سے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتے کے دوران شام میں 2روسی فوجی اڈوں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا تھا۔