• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بچوں میں دیگر امیرملکوں کی نسبت موت کے امکانات زیادہ

Us Childrens Deaths In The Most Of The Richers

نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں 20 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے بچوں میں موت کے امکانات دیگر امیرملکوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق 80ء کی دہائی سے امریکا میں ہر عمر کے بچے کثرت کے ساتھ موت کا شکار ہورہے ہیں جو 19 ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں اموات کی بدترین شرح ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ امریکی نوجوانوں میں اموات کی اہم وجہ اسلحہ اور کار ایکسیڈنٹس تھی جبکہ شیرخوار بچوں میں اموات کے امکانات بھی دیگر ممالک کی نسبت 76فیصد زیادہ ہیں۔

امریکا میں صحت کے شعبے میں دیگر ملکوں کے ممالک مقابلے میں زیادہ اخراجات کے باجود ماہرین نے تجویز دی ہے کہ بچوں کو زندہ رکھنے کے لئے مختلف سیکٹرز کا تعاون درکار ہے۔

جان ہاپکنز اسپتال کے تحقیق کاروں نے1961سے 2010کے درمیان ہیومن مورٹیلٹی ڈیٹابیس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مورٹیلٹی ڈیٹا بیس کی مدد سے امریکا میں 20سال تک کے بچوں میں اموات کی شرح کا موازنہ کینیڈا، آسٹریلیا، فرانس ، سوئیڈن اور برطانیہ سمیت آرگنائزیشن فار اکنامک کو آپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (OECD) کے 19ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کیا۔

تجزیہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 50سال کے اِس عرصے کے دوران بچوں میں اموات کی شرح ان تمام ممالک میں بتدریج کم ہوئی جو صحت کے شعبے میں بڑی کامیابی ہے، تاہم امریکا ان ممالک سے پیچھے رہا۔

تازہ ترین