• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسٹم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، عمران خان

Country Cannot Progress Without System

چیئرمین پاکستان تحریک انصافعمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں میرٹ ہوتی ہے، وہاں ادارے مضبوط ہوتے ہیں، سسٹم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، اشتہارات میں سڑکیں بنانے سے کوئی قوم نہیں بنتی۔

عمران خان نے نشترہال پشاور میں خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں کےنتائج ملک میں سب سے بہتر ہیں۔ صوبے نے جو کچھ حاصل کیا وہ کسی صوبےمیں نہیں کیا گیا۔

عمران خان کا کہناتھا کہ شریف برادران 19 سال سے حکومت کررہے ہیں، لیکن وہاں کی پولیس کو دیکھیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس پر عوام اعتماد نہیں کرتی، جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیس کا بہترین نظام ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو روزگار دے، جے آئی ٹی کیس کی وجہ سے کوئی کام نہیں تھا تو ملک دیکھنے کا موقع ملا۔ عمران کا مزید کہنا تھا کہ پل اور سڑکیں بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتا۔

تازہ ترین