| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
January 12, 2018 | 05:34 pm

ملک یونس کی تقسیم ِجہیز انسانیت کی اعلیٰ مثال ہے، شیخ قیصر

Division Of Dowry By Malik Younis Is A Noble Example Of Humanity Sheikh Qaisar

Division Of Dowry By Malik Younis Is A Noble Example Of Humanity Sheikh Qaisar

مسلم لیگ اوورسیز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے سیالکوٹ میں تین سو مستحق خاندانوں میں جہیز کا سامان تقسیم کر کے خدمت خلق اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے،بلا شبہ دکھی انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے۔

شیخ قیصر محمود مستحق خاندانوں میں جہیز کے ساما ن کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کررہے تھے۔

تقریب کا اہتما م سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن جا پان ملک یونس اور ملک یوسف نے سیالکوٹ کے نواح اپنے آبائی گائوں بھاگووال میں اپنی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے کیا، جس میں مختلف دیہات کے تین سو خاندانوں میں جہیز کا سامان اورنقد رقم تقسیم کی گئی۔

تقریب میں مسلم لیگ اوورسیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود کے علاوہ ملک نواب دین، جنرل سیکریٹری سیالکوٹ ایڈیٹر کونسل چوہدری نبی احمد فراز،علی افضل کلیار، ملک محمد نواز، ملک منظور اعوان، نویدباجوہ ایڈووکیٹ، اقبال چندھڑ ایڈووکیٹ اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تقریب کے میزبان اور مسلم لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا ہر صاحب ثروت مسلمان پر فرض ہے، سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کی مٹی سے پیار کرتے ہیں اور وطن عزیز کی سلامتی ،ترقی ،خوشحالی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔