• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی جاپان کے سابق جنرل سیکریٹری شاہد مجید کا دورہ پاکستان

Ex Former General Secretary Of Ppp Japan Shahid Mujahid Visited Pakistan

پیپلز پارٹی جاپان کے سابق جنرل سیکریٹری اور کشمیر یکجہتی فورم کے صدر شاہد مجید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،فریال تالپور، رحمٰن ملک، راجہ پرویز اشرف، اعتزاز احسن سمیت اہم پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

شاہد مجید کے مطابق انہوں نے ان ملاقاتوں کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سمیت پیپلز پارٹی اوورسیز باڈی کے قیام پر بھی گفتگو کی اور جاپان سمیت دنیا بھر میں پیپلز پارٹی کے یونٹس کے قیام اور ان میں اہل افراد کی نامزدگی پر بھی بات چیت کی ۔

اس حوالے سے شاہد مجید نے بتایا کہ انہیں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے اور مستقبل میں پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے کی صورت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کا بلکہ پیپلز پارٹی کا بھی سرمایہ ہیں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔

شاہد مجید نے کہا کہ عنقریب راجہ پرویزاشرف جاپان کا دورہ کریں گے اور پیپلز پارٹی جاپان کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین