• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں ٹریفک حادثہ، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

4 Killed In Khuzdar Traffic Accident Including 3 Women

ضلع خضدار میں وڈھ کےقریب کارالٹنےسے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب کار الٹنے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق کار اور موٹر سائیکل حادثہ وڈھ کے قریب سونارو کے مقام پر پیش آیا ۔

لیویز ذرائع کے مطابق کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 2 بچوں سمیت 3افراد زخمی ہوئے ،جنہیں طبی امداد کے لئے لسبیلہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین