• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آنے سے فٹبال کی اہمیت بڑھ جائے گی، اسحاق شاہ

Football Importance Increased With The Arrival Of World Cup Trophy Ishaq Shah

سی او او لیژر لیگ فٹ بال اسحق شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیفا فٹ بال ٹرافی آنے سے یہاں فٹ بال کے کھیل میں نئی جان پڑ نے کے ساتھ اسکی اہمیت بڑھ جائے گی۔

دو سال سے زائد عرصے سے فیفا کی پاکستانی فٹ بال پر معطلی کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستانی فٹ بال تقریباً برباد ہوچکی ہے لیکن اب امید ہے کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی ہوگی اور پاکستانیوں کا ورلڈ کپ کا فائنل رائؤنڈ کھیلنے کا خواب بھی ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کی اوریجنل ٹرافی فروری کے اوائل میں تھائی لینڈ سے براہ راست چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان کے شہر لاہور لائی جائے گی اور اس کی رونمائی بھی ہوگی۔

گذشتہ سال 8اور9 جولائی کو ٹرنک والا فیملی نے لیثررلیگس کے پلیٹ فارم سے دنیائے فٹبال کے عظیم الشان فٹبالرز رونالڈنیواینڈفرینڈز جن میں برازیلین سپر اسٹار رونالڈنییو، مانچسٹر یونائیٹڈ کے ریان ککس، سابق انگلش گول کیپر ڈیوڈ جیمس، ڈچ اسٹار جارج بوٹنگ، فرانس کے ورلڈ کپ اسٹار رابرٹ پائرز اور نکولس اینلکا اور پرتگال کے لوئس باؤ مورٹے کو پاکستان مدعو کرکے کراچی اور لاہور میں دو نمائشی میچوں کا انعقاد کرکے ثابت کیا تھا کہ پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے ایک پُرامن اور محفوظ ملک ہے۔

جہاں دہشت گردوں سے نفرت اور فٹبال کھیل کو جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے۔ ٹرنک والا فیملی کے اس کامیاب اقدام کے باعث پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا بھر میں گیا اور غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بحال ہوا۔

تازہ ترین