• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق مصری جنرل سامی عنان کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

Fromer Egyptian General Sami Anan Announced To Contest Presidential Election

مصر کے سابق چیف آف اسٹاف لیفٹنٹ جنرل سامی عنان نے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

Gen-Sami-Anan222

جنرل سامی عنان نے اس سلسلے میں مصری عرب جمہوری پارٹی کے نام سے نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہےجس کی سربراہی وہ خود کرہے ہیں، بعد میں پارٹی نے جنرل عنان کو مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے بطور امیدوار نامزد کردیا ہے۔

جنرل سامی حافظ عنان فروری 1948 میں مصر کے صوبے دقہلیہ کے دیہات میں پیدا ہوئے انہوں نے فرانس کے فوجی کالج سے تعلیم حاصل کی۔ اگست 2012 میں معزول صدر محمد مرسی نے عنان کو برطرف کرکے انہیں صدارتی مشیر مقرر کیا تھا۔

جبکہ 2014 کے اوائل میں عنان نے خود کو صدارتی انتخابات کے لیے نامزد کیا مگر کچھ ہی روز بعد وہ اس دوڑ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

Gen-Sami-Anan333

یاد رہے کہ مصری الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق صدراتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 26سے 28مارچ تک منعقد ہوگا، تاہم پہلے مرحلے میں واضح نتیجہ نہ آنے کی صورت میں 24 سے 26 اپریل تک انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوگا۔

تازہ ترین