• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی خواتین پر فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے بھی کھل گئے

Saudi Women Can See Football Match

سعودی عرب میں خواتین پر فٹ بال اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے گئے ۔

سعودی خواتین کو پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دیدی گئی ۔

سعودی پریمیئر لیگ میں آج ہونے والے میچ سے سعودی عرب میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ، جدہ میں ہونے والے فٹبال میچ سے خواتین اسٹیڈیم میں بیٹھ کرلطف اندوز ہوں گی ۔

ایسا سعودی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے جب سعودی عرب میں خواتین کو فٹبال میچ اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے لیے خواتین بہت پر جوش ہیں ۔

سعودی ولی عہد نے گزشتہ سال خواتین کے ڈرائیونگ کی اجازت دینے اور ملک میں سنیما گھر دوبارہ کھولنے کی اجازت بھی دی تھی۔

تازہ ترین