| |
Home Page
اتوار 3؍ جمادی الاوّل 1439ھ 21 ؍ جنوری2018ء
January 12, 2018 | 11:03 pm

روسی فنکار نے ریوبک کیوب سے میسی کا پورٹریٹ بنا لیا

Russian Rubiks Cube Artist Creates Messi Portrait

ہو تو ایسی، روسی فنکار نے 4سو ریوبک کیوب کی مدد سے فٹبال کے ماہر کھلاڑی لیونل میسی کا پورٹریٹ بنا ڈالا۔

یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر رہ نہ سکیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے فنکار نے رنگوں، برش اور کینوس کے بجائے ریوبک کیوب کا استعمال کیا اور ماہر کھلاڑی میسی کی تصویر بنا ڈالا۔

روس سے تعلق رکھنے والےرومن اسٹریکہونامی فنکار نے کچھ گھنٹوں کی محنت کے بعد 4سو ریوبک کیوب کا استعمال کچھ اس انداز میں کیا کہ ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کا پورٹریٹ بنا دیا۔