| |
Home Page
اتوار 3؍ جمادی الاوّل 1439ھ 21 ؍ جنوری2018ء
January 12, 2018 | 11:06 pm

بھارت، احمد آباد میں ہوا سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلہ

International Kite Festival In Ahmedabad India

بھارتی شہر احمد آباد میں29ویں سالانہ انٹرنیشنل پتنگ میلے کاانعقاد کیا گیا، دنیا بھر سے پتنگ بازوں نے شرکت کی،آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔

آٹھ روزہ اس میلے میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے درجنوں پتنگ بازیہاں پہنچے ہیں اور اس دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اس پتنگ میلے میں منفرد انداز، ڈیزائن اور رنگوں کی سینکڑوں پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مختلف دلکش و دیدہ زیب اشکال کی پتنگوں سے سجے اس میلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد یہاں کا رخ کرکے اس حسین نظارے کا لطف اْٹھارہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میلہ 14جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔