• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، 250ڈرونز کی مدد سے فضا میں دلکش نظارہ

امریکا میں 250ڈرونز نے ایک ساتھ فضا میں اُڑکر دلکش نظارہ ترتیب دے ڈالا۔

ڈرونزسے ویسے تو روزمرہ زندگی میں کئی کاموں کو سر انجام دینے کیلئے فائدہ مند ثابت ہو رہاہے لیکن اب سے لائٹ شوز کے لئے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں جاری ٹیک میلے میں 250ڈرونز نے ایک ساتھ فضا میں اُڑ کر ایسا نثارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔

شہر کے مشہورBellagioفاؤنٹین کی عمارت کے اوپر فضا میں موسیقی کی دھنوں کے ساتھ اُڑان بھرتے اور جلتے بجھتے ہوئے ڈرونز نے شاندار لائٹ شو پیش کیا۔

نیلے رنگ کی ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین یہ ڈرونزبڑی تعداد میں جب ایک ساتھ فضا میں بلند ہوئے تولوگ آرٹسٹوں کو داددئیے بغیر نہ رہ پائے۔

تازہ ترین