| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
January 12, 2018 | 11:59 pm

تیسرا میچ :پاکستان اور نیوزی آج ڈینڈن میں مدمقابل

Pakistan And New Zealand To Face Each Other In 3rd Odi

Pakistan And New Zealand To Face Each Other In 3rd Odi

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج ڈنیڈن میں کھیلا جائےگا ۔

سیریز میں گرین شرٹس ابتدائی 2 میچز میں شکست سے دوچار ہوئی ،ہوم ٹیم کو سیریز اپنے نام کرنے کے لئے مزید ایک فتح درکار ہے ۔

سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 61رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹاپ آرڈر فیل ہوا ، بالرز بھی ناکام رہے یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 8وکٹ سے کامیابی حاصل کی ۔

مسلسل دو میچز میں شکستوں کے بعد کپتان سرفراز احمد پر دبائو بڑھ گیا ہے ،سیریز کے دوران خود ان کی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں ۔

ڈینڈن میں آج شاہینوں کا اگلا امتحان ہے ،پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں رہنا ہے تو آج کا میچ ضرور جیتنا ہوگا ۔

پاکستانی بیٹنگ لائن کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے پہلے میچ میں 82رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان فٹ ہوگئے ہیں اور وہ آج کے میچ میں شرکت کریں گے ۔

گزشتہ روز ٹیم پاکستان نے بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں پریکٹس پر بھرپور زور لگایا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بجے شروع ہوگا ۔