• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے اجلاس آج طلب

A Meeting Will Today For Reforms In The Judicial System

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کا اجلاس آج طلب کر لیا ہےجبکہ اعلامیے کے مطابق عدالتی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس کراچی رجسٹری میں ہو گا۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالتی ریفارمز کمیٹی کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ، سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ جسٹس اینڈ لاء کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے عدالتی نظام تک رسائی کے لیے پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، ماتحت عدلیہ کے ججز کی تربیت تنازعات کے متبادل حل کے طریقہ کار، مقدمات کی جلد سماعت اور زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کی حکمت عملی سے متعلق پنجاب میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا ۔

 

تازہ ترین