| |
Home Page
جمعرات18؍ ربیع الثانی 1439ھ 18 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 04:27 am

بہادر تیراکوں کی شارک مچھلیوں کے ساتھ تیراکی

Divers Surrounded By Hungry Sharks

یوں تو شارک کو کافی خونخوار اور خوف و دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن ان ڈائیورز کے تو کیا ہی کہنے جنہوں نے شارکس کے ساتھ تیراکی کرکے خود کو خطروں کا کھلاڑی ثابت کردکھایا ہے۔

جی ہاں وسط امریکی ملک بیلیز کے گہرے سمندر میں تیراکی کرتے انڈر ڈائیورز نے گہرے سمندر میں شارک مچھلیوں کے انتہائی قریب جاکر تیراکی کا شاندار مظاہرہ کر ڈالا اور ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔

بغیر کسی حفاظتی انتظام کے جان لیوا شارکس کے ساتھ غوطہ خوری کے ان یادگار لمحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان خطروں کے کھلاڑیوں کی بہادری سراہنے کے قابل ہے۔