• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: سیکٹر ایف الیون میں آتشزدگی، 2بچے جاں بحق

Fire In Islamabad Sector F11 2 Dead

اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں جھگیوں میں آتشزدگی کے باعث 2 بچے جھلس کر جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف الیون میں واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک جھگی میں سوئے ہوئے 2 بچے جھلس گئے جبکہ 3افراد زخمی بھی ہوئے۔

آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2سالہ حیدر اور 6 سالہ رحیم شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں سانیہ، مبشر اور ابراہیم کے نام سامنے آئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جھگی میں آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے3 بچوں کو طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین