• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: برنس روڈ سے لاپتہ لڑکا گھر پہنچ گیا

Boy Missing From Karachi Burns Road Reached Home

کراچی کےعلاقے برنس روڈ سے لاپتا ہونے والا 10 سالہ لڑکا اپنے گھر پہنچ گیا، اہل خانہ کے مطابق عثمان کو نامعلوم گاڑی میں گھر کے قریب چھوڑ کر گئے۔

برنس روڈ کے قریب سے پر اسرار طور پر لا پتا ہونے والا 10سالہ عثمان آج صبح فجر کے وقت گھر واپس پہنچ گیا، عثمان کو نامعلوم کار سوار چھوڑ کر گیا اور گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کی۔

بچے کے تایا انصار نے جیو نیوز کو بتایا کہ عثمان کو نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے لے گیا تھا تاہم بچے کو کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا، انصار نے جنگ اور جیو نیوز کا اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر بہت شکریہ ادا کیا اور اعلیٰ حکام سے بچوں کے حوالے سے ہونے والے واقعات کے روک تھام کے اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی۔

تازہ ترین