• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں بچوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار

Children Abducted In Germany Arrested

جرمنی میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک گروہ کے 8 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

جرمن پولیس کے مطابق بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث گروہ کے ارکان میں 47 سالہ خاتون بھی شامل ہے جو اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کو نہ صرف جنسی تشدد کا نشانہ بناتی تھی بلکہ اپنے 9 سالہ بیٹے کی پیسوں کے عوض تجارت بھی کرتی تھی۔

جرمن پولیس نے مزید کہا کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں ایک جرمن فوجی اہلکار کے علاوہ ایک جرمن، ایک سوئس اور ایک ہسپانوی شہری شامل ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے تمام افراد سے تفتیش جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی جلد سامنے آئیں گی۔

 

تازہ ترین