• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکلی میں 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز

2 Day International Conference In Makli

محکمہ ثقافت سندھ کے زیراہتمام تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلیے پہلی بارمکلی میں 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا آغازکیا جارہا ہے ۔کانفرنس میں 12 ممالک کے محقق اور تاریخ دان شرکت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے، کانفرنس میں امریکا، کینڈا، اٹلی، ایران، آسٹریلیا، جرمنی، چین سمیت 12 ممالک کے محقق اورتاریخ دان شرکت کریں گےاس موقع پر سوینئر شاپ کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

کانفرنس میں ایک ہزار مندوبین کے لیے کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ دو سو سے زائد صوفہ سیٹ لگائے گئے ہیں، 60 سے زائد مہمانوں کے لیے 30فٹ چوڑا اور 40فٹ لمبا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں ٹیکنیکل سیشن کے علاوہ رومانوی تاریخی داستان نوری جام تماچی کا ڈرامہ اور میوزیکل پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

تازہ ترین