• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے پورن اسٹار کو چپ رہنے کا معاوضہ دیا، امریکی اخبار

Trump Purnon Star Gave A Charge Of Staying Quiet American Newspaper

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پورن اسٹار اداکارہ اسٹیفن کلیفورڈ کو منہ بند رکھنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی گئی۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ رقم صدر کے وکلاء کی جانب سے 2016میں انتخابی مہم کے دوران پورن اسٹار کو اس لیے دی گئی کہ کہیں وہ ٹرمپ کی صدارتی مہم پر کوئی منفی اثر نہ ڈالیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹرنے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ اور پورن اسٹارکی ملاقات 2006میں ان کی تیسری شادی سے ایک سال قبل گولف ٹورنامنٹ کے دوران ہوئی تھی۔

وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور پورن اسٹار کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ مختلف خواتین کی جانب سے صدر پر آئے روز ایسے الزامات لگتے آرہے ہیں جس کا ٹرمپ انکار کرتے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس حکام نے اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر پرانی اور دوبارہ گھڑی گئی ہے جبکہ اس کی الیکشن سے قبل تردید ہوچکی تھی۔

تازہ ترین