• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں بے شمار اقسام کی بلیاں پائی جاتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں اتنے چھوٹے قد والی بلی بھی پائی جاتی ہےجو آپ کی ہتھیلی پر باآسانی بیٹھ سکتی ہے۔

cats_002

برطانوی ادارے کی سیریز ’بگ کیٹس ‘ کی سب سے چھوٹے قد والی خوبصورت بلی کی فوٹیج جاری ہوئی ہےجس میں یہ بلی جنگل میں گھومتی نظر آرہی ہے،اس بلی کا نام ـــ’ رسٹی اسپاٹیڈکیٹ‘ ہے ۔

cats_003

یہ بلی صرف سری لنکا اور بھارت کے جنگلات میں پائی جاتی ہےاور اس کا وزن 1 کلو گرام ہوتا ہے۔ رسٹی اسپاٹیڈ کیٹ دنیا کے نایاب ترین جانوروں میں سے ایک نایاب ہے ۔

اس بلی کی آنکھیں انسان کی آنکھوں سے 6 گنا زیادہ تیز ہیں اور یہ جنگل میں خود شکار کرتی ہیں۔

 

 

تازہ ترین