| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 02:32 pm

شاہ زيب قتل کیس پھرزندہ،ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

Shahzeb Murder Case Remanded To Order Suspects Name Ecl

Shahzeb Murder Case Remanded To Order Suspects Name Ecl

چیف جسٹس پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس میں مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سول سوسائٹی کی دائر کردہ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں کررہا ہےجس میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں۔

سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ سول سوسائٹی نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالیں جن سے ملزمان کو فائدہ ہوا، شاہ زیب قتل کیس سیشن نہیں اے ٹی سی کا مقدمے ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اگر شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے،سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔