• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمارتوں کی صفائی کیلئے 'ونڈو کلینر روبوٹ متعارف

دنیا بھر میں جہاں بلندو بالا عمارتوں کی تعمیر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہیں ان عمارتوں کی صفائی ستھرائی کیلئے کئی مزدور اپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں تاہم اب بلندو بالا عمارتوں کی کھڑکیوں کی صفائی کیلئے انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ۔

چینی کمپنی نے آسمان سے باتیں کرتی سیکڑوں فٹ بلند عمارتوں کی کھڑکیوں کی صفائی کیلئے 'ونڈو کلینر روبوٹ 'متعارف کروا دیا ہے۔

چین کے صوبے Fujianکے شہر Xiamenکی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تیار کئے گئے ۔

اس روبوٹ میں 150سینسر نصب کئے گئے ہیں جو اٹھارہ کلو ویکیوم گریپر کی مدد سے عمارت کے شیشے کی سطح سے منسلک ہوجاتا ہے اور ایک گھنٹے میں 120مربع میٹر شیشے کی دیوار کا صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ونڈو کلینر روبوٹ ایک عام ونڈو واشر سے دس گناہ زیادہ مؤثر ہے جو اگلے چھ ماہ کے دوران مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

 

تازہ ترین