• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ مستحسن کیلئے امریکن یونیورسٹی کا ایوارڈ

سوشل میڈیا پرسرگرم رہنے کی بنیاد پرپاکستان کی پر کشش گلوکارہ مومنہ مستحسن کو امریکا کی اسٹونی بروک یونیورسٹی کی جانب سے40 انڈر 40 کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

امریکن یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی سوشل ایکٹیویٹیز جاری رکھنے پر یہ اعزاز مومنہ کو دیا گیا ، امریکا کے شہر نیویارک کی اسٹونی بروک یونیورسٹی سے مومنہ نے بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور اپلائیڈ ریاضی کے مضامین میں گریجویشن کیا تھا۔

مومنہ مستحسن 40 انڈر 40 ایوارڈ اسٹونی بروک یونیورسٹی کی ایلومینائی ایسوسی ایشن نے 40 برس سے کم عمر نوجوانوں کو دیا ہے جو سماجی خدمات کا عزم رکھتے ہیں۔

مومنہ کے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ایوارڈ کے ساتھ مومنہ نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مومنہ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ یہ ایوارڈ حاصل کیااوروہ نہایت شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مومنہ مستحسن برطانوی نشتریاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ دنیا کی 100 با اثر ترین خواتین کی فہرست، برطانوی میگزین کی جانب سے شائع کی گئی 50 پْرکشش اور دل کش ترین خواتین کی فہرست سمیت 2017 میں پاکستان میں گوگل پر سرچ کی گئی شخصیات کی فہرست میں بھی انہوں نے 10 ویں نمبر پر جگہ بنائی تھی۔

تازہ ترین